خبریں
ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کارگو بیڑے میں مزید وسعت دی جائے گی

گلگت (پ ر) ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کارگو بیڑے میں مزید وسعت دی جائے گی ، اس سلسلے میں نئے آئیل ٹینکرز اور جدید معیار کے ٹرکو ں کو ادارے کے کارگو بیڑے میں شامل کیا جائے گا ۔ نیٹکو کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اس اسامی کو مشتہر کیا جائے گا۔ نیٹکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ نیٹکو ملازمین کی اپ گریڈیشن کے مسلے کو نیٹکو بورڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کی سفارشات کے بعد حل کیا جائے گا ۔ان امور کا فیصلہ ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 105ویں اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز جو کہ ادارے کے چیئرمین بھی ہیں کر رہے تھے۔





