خبریں

سکردو: بجلی بحران، مقامی سطح پر تیار بجلی سے چلنے والے گیزر، الیکڑک ہیٹراور ۱۰۰ واٹ سے اوپر کے بلب کے استعمال پر پابندی عائد

سکردو(پ ر )انتظامیہ کو محکمہ برقیات کے ایس ڈی او کی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے پانی کے گیزراور الیکڑیک ہیٹرز کے بے تحاشہ استعمال کے باعث بجلی کی کمی سے شہر میں بجلی صارفین کی طرف سے سخت شکایات موصول ہوتی ہیں ۔ جس سے بعض اوقات شہرمیں لااینڈ آڈر کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں اس صورت حال میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ و اے سی سکردو زین العابدین میرانی نے قانون کی دفعہ ۴۴ا سی آر پی سی کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سب ڈویژن کی حدود میں مورخہ چار دسمبر، ۲۰۱۷ تا مورخہ چار مارچ ،۲۰۱۸ تک سب ڈویژن کی حدود میں مقامی سطح پر تیار کیے بجلی سے چلنے والے گیزر الیکڑک ہیٹراور ۱۰۰ واٹ سے اوپر کے بلب کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سکردوزین العابدین میرانی کے دفتر سے جاری ایک اور اطلاع کے مطابق کہا گیا ہے کہ محکمہ برقیات سکردو میں لوڈ شیڈینگ میں کمی لانے کے لیے فیوزنگ اور چیکنگ ٹیم مقرر کردی ہے۔ ٹیم مجسٹریٹ کی سرکردگی میں روزانہ کی بنیاد پر تما م محلہ جات میں غیر قانونی طور پر لگائی گئی لائنیں ، ہیٹر اور بھاری ولٹیج کے الات کے استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی جرمانے اور قید کی سزا بھی سنائے گی ۔ محکمہ برقیات سکردو کے ترجمان کے مطابق سب ڈویژن سکردو کے کچورہ ، کواردو ، قمرہ اور ۴۱۱ کے بچاس فیصد علاقے میں عوام کے تعاون سے لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں علاقے کے عوام نے محکمہ برقیات سے تعاون کرتے ہوئے بھاری برقی آلات کے استعمال کا خاتمہ کرنے اور محلے کی سطح پر کمیٹیوں کی طرف سے چکینگ کے موثر نظام کے باعث لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ کیا گیاہے ۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سب ڈویژن کے دیگر مقامات پر کمیونٹی اگر تعاون کرے تو لوڈ شیڈینگ میں کمی واقع ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button