خبریں

ہنزہ کے عوام نے مجھے جو عزت دی ہے وہ زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا، کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ دو سے زائد سالوں میں جس انداز سے عوام اور لائ ن ڈیپارنمنٹس کی خدمت کی وہ قابل تحسین ہیں اور ہم بھی انشاللہ اپ کی تجربہ اور رہنمائی کو مد نظررکھتے ہوئے عوام کی خدمت کرنےکی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر ) سمیع اللہ فاروق کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انس نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی ہنزہ نے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں تعمیرو ترقی اور عوام کی خدمت میں جس انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام د ینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی ہنزہ نے دو سال کے دوران عوام ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور امید ہے کہ وہ ضلع گلگت جو کہ صوبائی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ گلگت بلتستان کا بڑا ضلع ہے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر ینگے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر انس اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ، لا ئنن ڈیپارنمنٹس کے سربراہان نے تحائف پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈی سی ہنزہ کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ہنزہ کے عوام نے مجھے جو عزت دی ہے وہ زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا جبکہ دوسری جانب ضلع ہنزہ کے مختلف لائ ن ڈیپارٹمنٹس نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button