کوہستان

کوہستان: کمیلہ میں پہلا ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے کاروباری مرکزکمیلہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کوہستان نے فیتہ کاٹ کر اس کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان کے سماجی کارکنان و صحافیوں شمس الرحمن شمسؔ ،سیف اللہ ساگر ، زاہد خان اور عبدالمالک ساگر نے ڈیجیٹل دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوہستان میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے ۔تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و سماجی کارکن شمس الرحمن شمسؔ کاکہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا کی اہمیت کو فروغ دیا جائیگا۔ اس سنٹر کے ذریعے دور افتادہ ضلع کوہستان کے مسائل اور وسائل اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پہاڑوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی تلاش کیا جائیگا۔

افتتاحی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ کوہستان کے ڈپٹی کمشنر شاہجہان خان نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے اپنے تاثرات میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے کوہستان کی ترقی او رمثبت چہرے کی نمائش میں اچھی کاوش قراردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر موقع پر مفاد عامہ کے کاموں کو سراہے گی اور کوہستان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button