استور: تین دن سے جاری برف باری کے بعد سردی کا راج

استور (بیورو رپورٹ) استور میں تین دن سے جاری برف باری کے بعد جہاں ایک طرف سردی کا راج ہے تو دوسری جانب شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ استور سٹی میں جگہ جگہ روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے باعث جہاں ٹریفک کے لیے مشکلات ہے وہی پر شہریوں کے لیےپیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے ۔۔دوسری جانب لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ شدید سردی کے باعث لوگوں میں مختلف بیماریوں نے جہاں شہریوں کو عذاب میں ڈالا ہے وہی پر بازار میں ایشاء خوردو نوش کی بے ساختہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی خوب پریشان کیا ہے۔ استور کے بالای علاقوں میں تین سے چار فٹ برف پڑی ہے جبکہ ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments