خبریں

گلگت : شہدائے اے پی ایس کے یاد میں شمع روشن، بچوں کی لہو نے وطن دشمنوں پر کاری ضرب لگایا، آئی ایس او گلگت ڈویژن

گلگت (پ۔ر) آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام سانحہ اے پی ایس وپشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدائے اے پی ایس کے یاد میں شمع روشن کیں گئے ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے ا مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر عارف حسین الجانی نے کہاکہ آئی ایس او پاکستان اے پی ایس کے شہداء کی عظیم قربانیوں اور ان کی پیغام کو ہر نسل تک منتقل کرے گی۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور پاکستان کی تاریخ کا عظیم سانحہ ہے جسے کبھی نہیں بلایا جا سکتا ہے ۔آرمی پبلک سکول کے ننھے بچوں نے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنی پاک لہو کا خراج دے کر قیامت تک کے لیے وطن کی چراغ کو روشن کر دیا ۔ان بچوں کی لہو ہی تھی جس نے وطن دشمنوں پر کاری ضرب لگایا ،آج اگر وطن عزیز میں امن ہے تو ان بچوں کہ لہو کا صدقہ ہے۔

ان کے علاوہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اختر حسین رضوی نے کہا کہ دل دہلا دینے والی پشاور حادثے کو بلایا نہیں جا سکتا۔ جب بھی وطن پر کوئی مشکل آئی یہ سانحہ ہمیں مشکلات سے نکلنے کا راستہ فراہم کرتی ہے۔ وطن کے جوان سرحدوں پر اپنی مقدس لہو کا خراج تو دے ہی رہے تھے لیکن سکولوں میں موجود ننھے بچوں نے وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے ایسی لازوال قربانی پیش کی کہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔آخر میں وطن عزیز پاکستان کی استحکام و سلامتی اور شہداء کی بلند درجات کے لیے دعا کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button