خبریں

صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹجنٹ ملازمین کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزار جائے گا، شمس میر صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ویدر پالیسی بنا کر تما م سرکاری ملازمین کو ان کا حق دینے کی راہ ہموارکی ہے۔ اس پالیسی کے بننے سے تمام سرکاری ملازمین خوش ہیں خصوصا ان ملازمین کو بھی اس پالیسی سے فائدہ حاصل ہوگا جن کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔ اس پالیسی کے تحت یکساں طور پر تمام سرکاری ملازمین کو فائدہ ہوگا، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اس مد میں رکھی گئی رقم کو 48 کروڑ سے بڑھا کر 78 کروڑ کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں امجد ایڈوکیٹ کا یہ بیان کہ اس پالیسی کے تحت کم رقم رکھی گئی ہے حقائق کے منافی ہے۔ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ، صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹجنٹ ملازمین کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزار جائے گا جو کہ ضابطے کی کارروائی کا حصہ ہے ، صوبائی حکومت کسی بھی ملازم کی حق تلفی نہیں کرے گی۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے میں امن و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ گڈ گورننس کی صورتحال مثالی ہے ، ماضی میں گلگت شہر اور پورے صوبے میں ادھوری اور غیر معیار ی سرکاری سکیموں کے زریعے عوام کا پیسہ اور وقت ضائع کیا گیا، موجودہ حکومت نے معیاری اور کم لاگت منصوبوں کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ گلگت شہر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ بھی تیزی سے مکمل کیا جائے گا ۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آ ج ہماری حکومت پر تنقید کرنے والے نام ماضی میں نے اپنے ادوار میں ایک کلورٹ بھی مکمل نہیں کر سکے۔ ہمارے دور حکومت میں تمام میگا پراجیکٹ مکمل ہونگے ، ہم نے زبانی جمع خرچ اور بلند بانگ دعوے کرنے کی بجائے فنڈز کی دستیابی اور کام کے آغاز کو یقینی بنایاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button