خبریں

وعدہ خلافی پر رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ملازمین نے بجلی گھر کو تالا لگا دیا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہیں کرنے پر شمائل پاور اسٹیشن میں رضا کارانہ طور پر کام کرنے والے ملازمین نے ایک مرتبہ بھی بجلی گھر کو تالا لگا دیا ہے بجلی کی ترسیل مکمل طور بند جس کی وجہ سے کھرمنگ سے سکردو جانے والی بجلی کی ترسیل بھی بند سکردو شہر میں لوڈ شیدینگ میں اضافہ ہوگیا ہے متعلقہ محکمے کی جانب سے ایک کمیٹی عار ف حسین کی سربراہی میں احتجاج کرنے والے ملازمین سے مذاکرات کرنے کتی شو روانہ ہو چکی ہے رضا کارانہ طور پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت نے شمائل ایک میگاواٹ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے زمین مالکان کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملازمتیں دینے کے بجائے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے احکامات جاری کئے اور یہ بھی وعدہ کیا کہ جلد مستقل کیا جائے گا لیکن اب حکومت ہمیں وعدے کے مطابق ملازمتیں دینے سے انکار کر رہی ہے جس کی وجہ سے رضا کارانہ طورپر کام کرنے والے ملازمین سخت تشویش میں مبتلا ہے اور بار بار احتجاج کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان و سکریٹری برقیات سے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والوں کی طرفسے اپنے مطالبات کو لیکر تین بار پاور ہاوس کو تالے لگا چکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button