سیاست

دیامر کے ممبران ذاتی مقاصد کے علاوہ قومی یا علاقائی مفادات میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔ رحمت خالق جمیعت علمائے اسلام

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و جمیعت علمائے اسلام کے رہنما رحمت خالق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اپنے اردگرد موجود دیامر ڈویژن کے سلیکٹڈ ممبران سے ہوشیار رہیں یہ میرا برادرانہ مشورہ ہے ورنہ دورہ بلتستان کے دورے کے موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی بے عزتی ہوئی تھی اس سے زیادہ بے عزت دیامر میں یہی ممبران کرائینگے۔ اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیامر کے ممبران ذاتی مقاصد کے علاوہ قومی یا علاقائی مفادات میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں جس سے وزیراعلیٰ خود آگاہ ہیں کہ یہ منتخب نہیں بلکہ سلیکٹ ہوئے ہیں۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ مسلم لیگی کارکنوں کی رائے اور مشورے سے علاقے کے فیصلے کریں جس کا نتیجہ بھی بہتر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر کے ضلع کا اعلان پہلے کریں اور نوٹیفکیشن جاری کریں پھر بیشک ہمیں آپس میں بھی لڑا دیں لیکن قبل از وقت علاقے میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button