خبریں

کھرمنگ بھر میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاون و پہیہ جام ہرتا ل جاری

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) کھرمنگ بھر میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاون و پہیہ جام ہرتا ل جاری ہے دکانیں مارکٹیں ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے مہدی آباد کمنگو الڈینگ طولتی کھرمنگ خاص سمیت تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں ہڑتال نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت کی ہت دھرمی کی وجہ سے آئے روز ہرتال کو یہاں کی عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے حکومت اس سرزمین کو آئینی دائرے میں لائیں اور اس کے جو بھی ٹیکسز لاگو کریں دینے کے لئے تیار ہے حکومت جلد تمام ناجائز ٹیکسوں کو واپس لیکر یہاں کی عوام کی تشویش کو ختم کریں اگر عوام بھی انجمن تاجران و عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ مل گئے تو حکومت کا جینا حرام ہو جائے گا۔

انجمن تاجران مہدی آباد کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کی طرفسے سے لگائے گئے نام نہاد اڈاپٹیشن ایکٹ اور دیگر تمام وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے تک ہڑتال جار ی رہے گا حکومت کی طرفسے سرکاری آفیسران کے ذریعے دکانداروں کو دکان کھولنے کے دھمکیاں دینا بد معاشی ہے ہر شہری کو احتجاج کرنے اور شامل ہونے کا حق حاصل ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران کی کال پر گلگت تک لانگ مارچ میں بھی بھر پور شامل ہونے کا اعادہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button