جرائم

مدرسہ نوربخشیہ میں آتشزدگی کی واقعہ کی شفاف طریقے سے تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی شگر

شگر(عابدشگری) ایس پی شگر سید الیاس حسین نے کہا ہے کہ مدرسہ نوربخشیہ میں آتشزدگی کی واقعہ کی شفاف طریقے سے تحقیقات جاری ہے۔ پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچا۔ شگر پولیس اس واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کررے ہیں۔ اگر اس واقعہ میں کسی قسم کی تخریب کاری یا کسی کی شرارت پایا گیا تو انہیں نہیں بخشا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ لیکن تحقیقات سے قبل اس واقعے کو کسی قسم کا رنگ دینا یا تخریب کاری قراردینا قبل از وقت ہوگا۔ عوام کسی کی سازش کا شکار ہونے اورانارکی پھیلانے سے باز رہے۔اوراس واقعے کی آڑ میں علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانے سے بھی باز رہے۔اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہو تو پولیس کو فراہم کریں پولیس اس کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی اس واقعہ کی تحقیقات میں شگر پولیس سے تعاؤن کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے فورا بعدتحقیاتی ٹیم اس واقعے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کررہے ہیں اور شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔ اگر کسی کے پاس کسی بھی قسم کی کوئی شواہد موجود ہو تو ہمیں فراہم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button