خبریں

وزیر اعظم ٹائم ملتے ہی کونسل اجلاس بلا کر ود ہولڈینگ ٹیکسز کو ایجنڈہ میں رکھا جائے گا، رکن کونسل وزیر اخلاق حسین

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) رکن کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز کے معاملے کو حل کرنے لئے پہلے ہی تیار تھی لیکن احتجاج کرنے والوں نے ایک مہینہ کا بھی وقت نہیں دیا اور لوگوں کو اس سردی میں سڑکوں پر لایا گیا۔ وزیر اعظم کو جونہی ٹائم ملے گا کونسل اجلاس بلانے پر ود ہولڈینگ ٹیکسز ختم کرنے کے لئے اجلاس ایجنڈہ میں رکھا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے ٹیکسز ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن یہ احتجاج عوامی کم سیاسی زیادہ لگتا ہے۔ اس میں ہمارے خلاف بات کرنے والے تمام پارٹیز مل گئے ہیں جس نے اپنے ہی دور میں ٹیکسز ایکٹ مترادف کر وائے تھے ہماری حکومت کا کام اور میرٹ کی بالادستی دیکھ کر کچھ لوگوں کو وقت سے پہلے اپنی شکست نظر آرہی ہے اور خائف ہے کہ پچھلے الیکشن کی طرح ان کا ایک مرتبہ پھر صفایا نہ ہوجائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھرمنگ میں ہماری پارٹی نے تاریخ میں پہلی دفعہ اتنے بڑے پروجیکٹس پر کام شروع کر کے دکھایا ہے۔ ایک چھوٹے علاقے کو ضلع کا درجہ دلوایا اور اب یہاں کی عوام کو ہی ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ حل کرنا ہے جتنا ہوسکے جلدی حل کریں اس میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عوامی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھ کر جلد ایک جگہ پر متفق ہوجائے۔

انہوں نے کھرمنگ میں کھیلوں کی فروخت کے لئے جلد اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button