خبریں

ایف سی این اے میں امن و امان سے متعلق اجلاس، صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا

گلگت (پ ر) آ ج ایف سی این اے میں امن و امان سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں کمانڈر ایف سی این اے ،چیف سیکریٹری ، آجی جی پی اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس دوران صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اور اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ امن وامان کو فروغ دینے کے لیے سب کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button