خبریں

پوری قوم کو بابائے قوم کے اس فرمان پر عمل پیر ا ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، گورنر گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے ۔بابائے قوم کی بہترین قیادت اور جدوجہد کی وجہ سے ہم پُر امن اور آزاد ملک وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں زندگی گزار رہے ہیں ۔
قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا
"میں پاکستان کے ہر مسلمان مرد اور عورت سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی تعمیر کریں تاکہ اقوام عالم میں اپنے لیئے معزز مقام پیدا کرسکیں "۔

پوری قوم کو بابائے قوم کے اس فرمان پر عمل پیر ا ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا میں اس عظیم ملک اور قوم کو ترقی کے منا زل طے کرنے میں کئی دشواری نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button