چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دیامر نوشیر عرف ٹھوکا نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد نو روز سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کئے گئے مذاکرات میں حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے کرایہ میں تیس فیصد اضافہ کیا ہے جو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے قبول کیا انہوں نے کہا کہ نو روز سے جاری ہڑتال کے باعث عوام کو جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اس کا ہمیں احساس ہے لیکن آئل ٹینکرز مالکان کی مجبوری تھی جس کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے تھے ۔۔۔۔۔