عوامی مسائل

چلاس: ٹرانسفارمرز مرمت کے اگلے ہی روز خراب

چلاس(بیورورپورٹ) ٹرانسفارمرز مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ ،بازار ایریا ٹی این ٹی اور پرانا ہسپتال ایریا ٹرانسفارمرز مرمت کے اگلے ہی روز خراب ہونے لگے۔ گزشتہ چند مہینوں میں دونوں ایریاز کے ٹرانسفارمرز دس بار سے زائد مرمت ہوئے مگر اب بھی دونوں ایریاز کے ٹرانسفارمرز خراب ہیں اور مرمت کے نام پر اتار لئے جا چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بازار ایریا اور پرانا ہسپتال ایریا کے مکینوں نے میڈیا کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئے روز کی خرابی سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جس سے بازار ایریا اور پرانا ہسپتال ایریا مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مسلسل بجلی نہ ہونے سے چارجنگ والے روشنی کے آلات اور یو پی ایس وغیرہ بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔ بجلی کی بندش سے بچوں کی پڑھائی سمیت دیگر معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمرز مرمت کی تحقیقات کی جائیں۔اور مرمت کے نام پر قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا سد باب کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button