خبریں

سپاہی اقبال کریم کو علی آباد ہنزہ میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ہنزہ ( اجلال حسین) سپاہی اقبال کریم کو اپنی آبائی گاوں علی آباد ہنزہ میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد شامل ہوئے۔

گزشتہ دنوں ساچن گلیشر پر برفانی تودے میں شہید ہونے والے فوجی اقبال کریم ولد محمد الیاس ساکن علی آباد ہنزہ کو پیر کے روز ہنزہ علی آباد میں پوری فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر عسکری قیادت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے حکام کے علاوہ ہنزہ بھر سے ہزاروں مرد و خوتین ان کے میت پر پہنچے۔

شہید کی جسد خاکی جب گلگت سے ہنزہ کی طرف روانہ کیا گیا تو سنٹر ہنزہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی جسد خاکی کو اسقتبال کرنے مرتضی آباد پہنچے جہاں سے ریلی کی صورت میں میت کو علی آباد پہچایا گیاجہاں پر عوام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ پاک فوج کے چا ق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔

اس موقع پر پاک فوج کے برگیڈئیر طارق نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کا ہار شہید کے میت پر رکھ دیا جبکہ دیگر افسران نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور دیگر فوجی حکام کی جانب سے پھولوں کے ہار میت پر رکھ دیا۔

اس موقع پر شہید اقبال کریم کے ولد حوالدار (ر) محمد الیاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے ہے کہ میرا بیٹا اقبال کریم آج اپنی وطن کے خاطر شہید ہو گئے ہے اور مجھے اس کی موت پر فخر ہے کیونکہ آج میرا بیٹا مرہ نہین بلکہ زندہ ہے اور وہ شہید ہے۔ نہ صرف میرے لئے فخر کا مقام ہے بلکہ ہنزہ و گلگت بلتستان اور پاکستان کے لئے فخر ہے۔ جنہوں نے اپنی وطن کے لئے قربانی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی پاکستان کی دفاع کرنے کا موقع ملاتھا تاہم اپنی سروس مکمل کرتے ہوئے غازی گھر لوٹا اور میرے بیٹے اپنے آباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج میرے بیٹے نے اپنی خاندان بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلد کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔

میت کے ساتھ آئے ہوئے پاک فوج کے برگیڈیئر طارق نے کہا کہ شہید اقبال کریم کی شہادت کو پاک فوج ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ چونکہ شہید اقبال کریم ملک اور قوم کے دفاع کے لئے محاز پر تھے ہمیں ان کی شہادت پر فخر ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاک فوج ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے برگیڈئر طارق نے شہید اقبال کریم کے والد حوالدار (ر) محمد الیاس کوقومی پرچم حوالہ کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button