خبریں

ہلال احمرپاکستان ڈینیش ریڈکراس کی مالی معاونت سے ضلع نگرمیں ایک بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کررہا ہے، چیئرمین ہلال احمرگلگت بلتستان

گلگت(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہلال احمرپاکستان ڈینیش ریڈکراس کی مالی معاونت سے ضلع نگرمیں عوامی فلاح وبہبود کے ایک بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کررہا جس سے نگر ویلی کے ہزاروں لوگ بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پراستعفادہ حاصل کرینگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو اپنے دفترمیں نگرسے تعلق رکھنے والے ممبرقانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈینیش ریڈکراس اور ہلال احمرپاکستان کا ایک نمائندہ وفد آئندہ ہفتے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریگا جو ہلال احمر گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے ہمراہ نگرویلی میں پراجیکٹ ایریا کے عوام اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اس چارسالہ پراجیکٹ کے تحت ہوپرنگرکے مختلف گاؤں اور دیہاتوں کے عوام کی مختلف شعبوں میں استعدادکارکوبڑھانے کی سرگرمیاں منعقدکرائی جائیں گی جس سے علاقے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے میں بھرپورمددملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگرویلی پراجیکٹ کے علاوہ رواں سال چائنیز ریڈکراس کے تعاون سے گلگت میں پچاس بستروں کا ہسپتال قائم کیا جائیگا۔ اسی طرح ترکش ریڈکراس، ایراین ریڈکراس اور دیگراداروں کی طرف سے بھی گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس سے نہ صرف ہلال احمر گلگت بلتستان کو درپیش مسائل میں کمی آئیگی بلکہ خطے سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مددملے گی۔

اس موقع پر اپنی گفتگومیں رکن اسمبلی حاجی رضوان علی نے ہلال احمرکی جانب سے نگرویلی کے لئے منظورکردہ منصوبے کو شاندارالفاظ میں سراہتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمرکی جانب سے نگرجیسے پسماندہ علاقے کے لئے اس طرح کا اہم منصوبہ کسی تحفے سے کم نہیں جس پر نگرکے عوام ہلال احمرکی انتظامیہ خاص طورپر چیئرمین ہلال احمرگلگت بلتستان طارق حسین شاہ کے انتہائی مشکوروممنون ہیں۔

انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اور نگرکے عوام اس اہم منصوبے پر کامیاب اندازمیں عملدرآمدکے سلسلے میں ہلال احمرگلگت بلتستان کی انتظامیہ اور متعلقہ ڈونرکے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے اور ادارے کے کام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button