ماحول

ضلع نگر میں امسال لاکھوں پھل دار اور غیر پھل دار پودے لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے: ڈی سی نگر کا تقریب سے خطاب

نگر : تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع نگر میں نباتات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ وہ امسال فاریسٹ اورایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ضلع میں لاکھوں پھل دار اور غیر پھل دار پودے لگوا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع نگر کوخداوند تعالی نے زرخیز زمین سے نوازاہے جو مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں، پھل دار اور غیر پھل دارپودوں کے لیے نہایت ہی موزوں ہے اور فاریسٹری اور زراعت کی طرف مناسب توجہ مبذول کر کہ ہم اس علاقہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نباتات کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کوسرمایہ کی فراہمی اور ان کی تربیت کا اہتمام کرنا قابل ستائش امر ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس سے ضلع میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تربیتی پروگرام کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور تربیتی پروگرم میں سیکھی گئی مختلف چیزوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ انھوں نے پروگرام کے شرکا کے اصرار پر کنزرویٹر فاریسٹ دویژن گلگت سے ٹریننگ کا دورانیہ بڑھانے کی بھی سفارش کی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دورانیہ بڑھانے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے شرکا کے ہمراہ فاریسٹ دیپارٹمنٹ کی طرف سے غلمت میں قائم کردہ نرسری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر چلغوزے اور دیگر پھل دار پودوں کا معائنہ کیا۔ تقریب کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر نگر اور کنزرویٹر فاریسٹ ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے کمیونٹیز میں شعور اجاگر کیا ہے اور انشااللہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button