گلگت بلتستان

ضلع شگر کے تمام سرکاری اداروں کو پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت

شگر( عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ تمام ضلعی ادارے آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر سختی کیساتھ عملدرآمد کریں اور اپنی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ نوزائید ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام ادارے بہتر حکمت عملی کیساتھ اپنے پلان ترتیب دیں۔ آئند کیلئے لائحہ عمل طے کرتے وقت مستقبل اور دور رس نتائج کا خیال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں منعقدہ ضلعی اداروں کی ماہانہ کوارڈنیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ضلع اداروں کی سربراہ ضلعی میں اپنے اداروں کی آئندہ پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے پلان ترتیب دیکر لائحہ عمل طے کریں۔انہوں نے کہا بعض اداروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ ان اداروں کیساتھ ضلع ترقی نہیں کرسکتا۔لہذا وہ تمام ادارے اپنے کارکردگی کو بہتر بنائے۔ورنہ ان کیخلاف کاروائی کیا جائے گا۔ڈی سی شگر نے کہا کہ نوزائید ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام ادارے بہتر حکمت عملی کیساتھ اپنے پلان ترتیب دیں۔ آئند کیلئے لائحہ عمل طے کرتے وقت مستقبل اور دور رس نتائج کا خیال رکھیں۔انہوں سختی کیساتھ ہدایت کی زبانی جمع خرچ کے بجائے آئندہ بہتر لائحہ عمل کو تحریری شکل میں اجلاس میں پیش کیا جائے۔ورنہ ایسے ایسے اداروں کیخلاف سختی کی ساتھ پیش آئیں گے۔ اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کی سربراہوں نے اپنے محکموں کی کارکردگی اور پانچ سالہ پلان پیش کیا جبکہ مسائل سے بھی ڈی سی شگر کو آگاہ کیا۔ڈی سی شگر نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے اداروں کے سربراہوں کیخلاف جواب طلبی کرنے اور ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ضلعی اداروں ماہانہ کوارڈنیشن اجلاس ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے صدارت میں ہوا جس میں ایس پی شگر ضیاء اللہ،ڈی ڈی ایجویکشن محمد نذیر شگری،ڈی ایچ او سید صادق شاہ،ایکسین برقیات شاکر علی،ایس ڈی او علی سنگ سنگ سمیت تمام ضلعی اداروں کی سربراہوں نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button