گلگت بلتستان

گلگت شہر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، 45 کروڑ لاگت آئے گی

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے. منصوبے پر مجموعی طور پر 45کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوب? ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا. منصوبے کی تعمیر کا کام نیشنل لاجسٹک سیل ایک ترکش کمپنی کے ساتھ مل کر کرے گا. یہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا منصوب? ہے جس کی تکمیل کے بعد اس کا پانی زرعی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو گا. سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے اس منصوبے کی گلگت کے عوام کو بہت ضرورت تھی جسے ہماری حکومت نے پورا کیا. انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لئے صوبائی حکومت نیشنل لاجسٹک سیل اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھر پور تعاون فراہم کرے گی. انہوں نے کہا کہ گلگت کے تین حلقوں میں تقربا چار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں. وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جوٹیال کھاری میں پبلک پارک بنایا جائے گا اور یہاں جنگل اگایا جائے گا. تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا. وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور تختی کی نقاب کشائی کی. یہ منصوب? ایف سی کالونی کے قریب کھاری جوٹیال میں تعمیر کیا جا رہا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button