عوامی مسائل

غذر میں بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر

غذر(فیروز خان)غذر پاکستان کا واحد خطہ ہوگا جہاں کے عوام مسلسل 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سے گزر رہیں ہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر سیمت غذر بھر میں بجلی کا تاریخی لوڈشیڈنگ جاری چھوٹے تاجروں نے کاروبار سمیٹنا شروع کر دیا کئی گھرانوں کے چولہے بجھنا شروع ہو گئے عوام نے غذر کے اعلیٰ حکام سے لے کر لائین مینوں تک کو ضلع بدرکرنے کا مطالبہ کر دیا۔واضح رہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سیمت غذر بھر میں بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے غذر کی تاریخ کی بد ترین لوڈشیڈنگ سے جہاں چھوٹے کاروباریوں نے اپنے کاروبار بند کرنا شروع کر دیا ہے وہا ں عوام بجلی کی مکمل بندش سے ذہنی مریض بنتے چلے آرہے ہیں غذر میں اس وقت 24 سے 30 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو غذرکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری واٹر اینڈ پاور کے نااہل آفیسران سے لے لائین مینوں تک کو ضلع بدر کرکے ایماندار اور ٹیکنکل افراد کو ضلع غذر میں تعینات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button