عوامی مسائل

مہینے گزر گئے، حکام ایک ٹوٹے پھوٹے پُل کو بحال کرنےمیں ناکام

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات کی عدم دلچسپی یونین کونسل باشہ کے گاؤں سیسکو اور ذل کے درمیان پل کئی ماہ گزرنے کا باؤجود ابھی تک بحال نہ ہوسکا۔سیسکو اور ذل کے درمیان رابطہ پل کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار آمدورفت کے قابل نہیں ۔جس کی وجہ سے آمدورفت کیلئے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سیسکو سے تعلق رکھنے والے کمیل علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے زل اور سیسکو کو ملانے والی پل جوکہ ہ کئی ماہ پہلے ناقابل استعمال ہوگیا ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے ایکسین کو کئی دفعہ درخواست کرنے کے باوجود کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں ملا اور نہ ہی محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے پل کی مرمت اور بحالی کیلئے کوئی اقدامات اٹھایا گیا ہے۔ ایک طرف سخت سردی اور برفباری دوسری طرف پل کی خستہ حالی نے مسافروں کی زندگی اجیرن بنا ئے ہوئے ہیں۔دوسری جانب سردیوں میں اشیاؤخوردونوش اسٹاک کرنے کے وقت پل ناقابل استعمال ہوگیا ہے ۔جس کی وجہ سے علاقے میں غذائی قلت پیدا ہورہے ہیں۔اور آنے جانے والے مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بیماروں کو شہر اور ہسپتال تک لانے کے لئے کاندھوں پہ بٹھا کر گھنٹوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔ لہذا مطلقہ حکام اور منتخب عوامی نمائندے فوری طور پر نوٹس لے کر پل کی مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔ورنہ باشہ کی عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button