خبریں

ریڈیو پاکستان علاقائی زبانوں کی ترقی اور ترویج کا منفرد ذریعہ ہے، جاوید باجوہ

گلگت ( پ ر) اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت محمد جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو ایک معیاری اور بہترین نشریاتی ادارہ بنانا میرا اولین تر جیح ہے ۔علاقائی زبانوں کے تحفظ کے لئے ریڈیوپاکستان ایک منفرد زریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیوپا کستان گلگت سے علاقائی زبانوں میں نشر ہونے والے پروگراموں کے اناونسرز اور کمپےئرز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا علاقائی زبانوں کے پروگراموں میں معیار پیدا کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا ئے جائینگے۔ زبان وادب کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان دیگر میڈیا کے لئے ایک بنیادی تر بیت گاہ کی حیثیت رکھتا ہے، اناونسراورکمپےئرز اپنی محنت اور لگن سے سامعین کے لئے معیاری پروگرام پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک سرکاری میڈیا ہونے کی وجہ سے عوامی میڈیا ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم سچ کو عوام تک پہنچائے اور اسٹیٹ کی پالیسی اور حکومتی تر قیاتی منصوبوں بارے عوام کو اچھی طرح آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیرز ریڈیو کی اصل آواز ہیں اور سٹیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لئے ایمانداری اور لگن کے ساتھ حقائق اور سچائی عوام تک پہنچائیں۔اسٹیشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ریڈیو سے بولے جانے والے ایک ایک لفظ قیمتی ہے پروگراموں میں کو الٹی پیدا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے کمپیرز دل لگا کر کام کرے اور سامعین کے معیار پر پورا اتر جائیں۔اسٹیشن ڈائریکٹر محمد جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی اور سالانہ ان کی کارکردگی کی بناد پر ان میں ایوارڑز اور سرٹیفیکٹس دی جائیگی۔اس موقع پر پروگرام منیجر ریڈیو پا کستا ن گلگت محمد عباس اورپروڈیوسرز واجد علی،محمد اسماعیل اور خورشید احمد خان موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button