خبریں

کمشنر دیامر ڈویژن نیاٹ ویلی پہنچ گئے، عوامی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی

چلاس(ابن نعیم سے)کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ نیاٹ ویلی پہنچ گئے ۔نیاٹ ہائی سکول میں کمشنر دیامر نے کھلی کچہری لگا دیا ،اس موقع پر نیاٹ کے عوام نے کمشنر دیامر کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے ۔سابق نگران وزیر اعلی عنایت اللہ شمالی نے نیاٹ کے عوام کی طرف سے نیاٹ کے تمام تعلیمی ،صحت روڈ ،گندم اور دیگر مسائل کو کمشنر کے سامنے رکھا اور نیاٹ روڈ کی فوری مرمت اور علاقے میں صحت کے مراکز کھولنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر نے نیاٹ کے جملہ عوام کی طرف سے پیش کردہ سپاس نامہ میں درج تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنر دیامر کو سختی سے ہدایت جاری کیا کہ وہ نیاٹ ویلی کے عوام کے تمام مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں ۔کمشنر دیامر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیاٹ ویلی کے لوگ انتہائی پسماندہ ہیں اور یہاں کے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں ،ضلعی انتظامیہ آج کے بعد نیاٹ کے اجتماعی مسائل سے کبھی بھی غافل نہیں رہے گی اور عوام کو مزید کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیاٹ روڈ کی تعمیر میں غفلت برداشت نہیں کریں گے ،نیاٹ کے عوام ہمارے دلوں میں ہیں ہم ان کے مسائل کو ہر صورت حل کریں گے ۔کھلی کچہری میں عمائندین نیاٹ نے کھل کر اپنے مسائل کو کمشنر کے سامنے رکھا اور اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے عمائندین نے کہا کہ نیاٹ ویلی اکسویں صدی کے اس جدید دور میں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے مختلف بڑے بڑے مسائل تلے دبی ہوئی ہے ،حلقے سے منتخب ہوکر آنے والے نمائندے ہمیشہ غائب رہتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر دیامر کے علاوہ کوئی مسائل حل کرنے والا نظر نہیں آرہا ہے ،نیاٹ کے عوام نے کہا کہ نیاٹ میں ہر سال سیلاب سے تباہی ہوتی ہے ،لوگوں کی فصلیں اور اراضیات سیلاب کی زد میں آکر ختم ہوچکی ہیں ،لہذا نیاٹ کا گندم کوٹہ بڑھایا جائے ،اور نیاٹ کو آفت زدہ قرار دیا جائے،کمشنر دیامر نے عمائندین کے تمام مسائل غور سے سن لیئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button