خبریں

یاسین سب ڈویژن کا ہیڈکوارٹر طاوس کو بنایا جائے، 90 سے زائد عمائدین نے قرارداد منظور کرلی

یاسین (ڈسڑکٹ رپورٹر) تحصیل یاسین میں آبای اور رقبے کے اعتبار سے موجود چار کونسیلات میں سے تین کونسیلات کے مختلف سیاسی ،مذہبی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے 90 کے قریب عمائدین علاقہ نے آبادی ،زمینی فاصلہ اور مختلف سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے ایک زبان ہوکر سب ڈویژن یاسین کا ہیڈکوارٹرکے لیے طاوس کو مرکزتسلیم کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کیا۔ اس حوالے سے طاوس ،غوجلتی ،سندھی ،قرقلتی ،برکلتی ،ہندور ،املست ،درکوت ،تھوئی اور سلطان آباد سے تعلق رکھنے والے 90کے قریب عمائدین جن میں علاقے کے مذہبی وسماجی رہنماوں کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیک ن ، پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی عہدیداران نے شرکت کیا۔اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ تما م عمائدین نے سب ڈویژن یاسین کا ہیڈکوارٹرکے لیے طاوس کے نام پر اتفاق کیا۔شروکائے اجلاس نے عوامی رائے کوایک متفقہ قرارداد کے زریعے صوبائی و ضلعی انتظامیہ تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو بروقت عوامی رائے سے اگاہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر راجہ عبدالصور خان نے تحصیل یاسین کو سب ڈویژن کا درجہ دیکر باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کرنے پر ن لیگ کے صوبائی حکومت اور خاص کر وزیراعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یاسین کو سب ڈویژن بنانے کا مطالبہ یاسین کے عوام کا دارنیہ مطالبات میں سے ایک ہے ۔ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے پورامید ہے کہ وہ سب ڈویژن یاسین کے حوالے سے مزیداقدامات اٹھائنگے ۔انہوں نے کہا کہ عوام یاسین کا راجہ گورامان سے لالک جان نشان حیدر تک ایک انمول تاریخ ہے ۔یاسین کے نوجوان کا آج بھی ملک وملت کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہے ۔ملک وملت کے حفاظت میں روزنہ جام شہادت نوش کرنے والے یاسین کے عوام کے لیے سب ڈویژن کو ئی بڑی بات نہیں ہے ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے امید رکھتے ہے کہ وہ یاسین کی بے مثال تاریخ اور ملک و ملت کے لیے پیش کردہ قربانیوں کو پیش نظررکھتے ہوئے یاسین کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button