خواتین کی خبریںگلگت بلتستان

شگر: محکمہ پولیس نے خواتین کے لئے مرکز شکایات کا قیام عمل میں لایا ہے

شگر(عابدشگری)ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن فرمان علی نے کہا ہے کہ خواتین آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس میں شکایات درج کرنے سے کتراتی ہیں۔محکمہ پولیس میں ویمن کمپلین سنٹر کا قیام کا مقصد خواتین کی مسائل کو حل کرنا ہے۔یہ ویمن پولیس سٹیشن کی جانب ایک قدم ہوگا۔نوزائید اضلاع میں محکمہ پولیس میں بہتری ہمارا اولین ترجیح ہے۔ایس پی آفس شگر میں ویمن کمپلین سیل کا افتتاح کردیا گیا۔ ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر ذاکر حسین،ایس پی ضیاء اللہ خان،راجہ اعظم خان ،حاجی وزیر فداعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔جبکہ اانہوں نے اس موقع پر انہوں نے ایس پی آفس میں میں قائم مختلف سیکشن کا دورہ کیا۔ ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے انہیں مختلف سیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔شگر میں ویمن کمپلین سنٹر کے افتتاح کے بعد شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے فرمان علی نے کہا کہ نوزائید اضلاع میں محکمہ پولیس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہیں بتدریج حل کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔جلد ہی شگر اور کھرمنگ میں پولیس کی نفری میں کمی اور دیگر مسائل حل کرینگے۔ جبکہ نئی پولیس سٹیشن کی قیام کیلئے اقدامات اٹھایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ شگر ایک سیاحتی اعتبار سے خصوصی اہمیت کے حامل ہے۔ پچھلے سال یہاں 900سے زائد غیرملکی سیاحوں نے رخ کیا۔ کے ٹو اور دیگر بلندترین چوٹیاں اور گلیشیر کی وجہ سے غیر ملکی افراد یہاں کا رخ کرتے ہیں۔جس کی سکیورٹی کیلئے اسکولی اور باشہ میں مکمل پولیس چوکی جبکہ داسو اور گلاب پور میں پولیس سٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آبادی میں ا ضافے اورنئی ٹیکنالوجی کی متعارف ہونے کیساتھ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ان کی روک تھام کیلئے پولیس کو استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے۔بلتستان پولیس نے گذشتہ سال جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔کئی جرائم پیشہ افراد خصوصا نامور سمگلروں کو پولیس نے گرفتار کرکے منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی تعاؤن سے محکمہ پولیس بلتستان کو جرائم سے پاک خطہ قراردینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button