گلگت بلتستان

دلاور عباس کے قتل سے گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات عدم تحفظ کا شکار، میر پور میں احتجاجی مظاہرہ

گلگت(پ ر)گلگت بلتستان سٹوڈینس آرگنائزیشن میر پور آزاد کشمیر عنایت علی،جنرل سیکریٹری ریاضت علی ایڈوکیٹ سپریم ہیڈ ارسلان حسین اور چیئرمین منظور حسین نے کہا کہ لاہور میں گلگت بلتستان کے طالب علم دلاور عباس کی بیہمانہ قتل سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل رہا ہے۔دن دیہاڑے ایک نہتے طالب علم پر غندوں کی جانب سے دھاوا بولنا اور اس قدر مار پیٹ کرنا جس سے ان کی موت واقع ہوجائے کھلی دہشت گردی ہے۔ہم اس کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور خادم اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ دلاور عباس کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کو تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔گلگت بلتستان سٹودینس کی جانب سے میر پور پریس کلب کے سامنے دلاور عباس کی قتل کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ جبکہ ان کی یاد میں شمع بھی روشن کیا گیا۔

شگر(عابدشگری)پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ شہید طالب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان کی قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب صوبے کو پڑھا لکھا بنانے کا نعرہ لگانے سے نہیں تھکتی لیکن انہی کے صوبے میں طالب علموں کے لئے علم کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پی ٹی آئی اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کے مرتکب افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت طالب علموں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔پے در پے واقعات اور جرائم کے باوجود اسطرح کے سانحات کے بچاؤ کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے جو نواز لیگ کی حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان تحریک انصاف شہید دلاور عباس کی قاتلوں کو کفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہین بیٹھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button