عوامی مسائل

کھرمنگ محلہ آخوندپہ غاسنگ کے عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں.اہل علاقہ 

 کھرمنگ ( نمائندہ خصوصی) کھرمنگ آخوند پہ  غاسنگ میں پچھلے دو ہفتوں سے علاقہ کے پائپ میں برف جمنے کی وجہ سے تاحال پانی میسر نہیں،اہل علاقہ کے خواتین اس ٹھہراتی سردی میں دریا کا پانی لانے پر مجبور ہے۔۔۔۔اہل علاقہ نے سردیوں کی آمد سے پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سردیوں کے آتے ہی آخوندپہ کے عوام کو پانی بند ہو جاتا ہے اس بات کا علم محکمہ واسا کے اعلی حکام تک پہلے اخباروں اور تحریری درخواستوں کے ذریعے پہنچا دیا تھا لیکن محکمہ کی نااہلی اور بے توجہی کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس لاپروائی اور بے توجہی کی وجہ سے آج اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔۔۔

محکمہ کی طرف سے اہل علاقہ کے لئے دو ناکارہ پائپ لائن ہے لیکن ابھی تک ان پائپ کے نلکوں میں پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں ہے جوکہ اس علاقے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔۔ حالیہ ایل جی آر ڈی کے پروجیکٹ میں اس یونین کے مخصوص علاقے کے ہر محلے کے لئے الگ الگ پروجیکٹ رکھا گیا ہے جبکہ اس علاقے کے لئے ایک اکلوتا صاف اور چشمے کے  پانی کی فراہمی کے لئے رکھی گئی پروجکیٹ بھی سیاسی نظر ہو کر کینسل کروا دیا گیا ہے جس کے سبب اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پا گیا ہے۔۔۔

علاقے کے عوام کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پانی کی فراہمی یقنی بنایا جائے اور غاسنگ آخوندپہ کے لئے ایل جی آر ڈی کی جانب سے رکھی گئی پروجیکٹ کو دوبارہ شامل کیا جائے۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button