عوامی مسائل

سب ڈویژن یاسین میں تینوں یوٹیلیٹی سٹورز خالی

یاسین (معراج علی عباسی ) سب ڈویزن یاسین میں موجود تینوں یوٹیلٹی سٹورز اشیائے ضروریہ سے خالی یوٹیلٹی سٹورز میں گھی ،چینی ،آٹا،خوردونی تیل اور چاول غائب ۔صارفین روز یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگاکر واپس لوٹنے پر مجبور ہے ۔تٖفصیلات کے سب ڈویزن یاسین میں موجود یوٹیلٹی سٹورز میں گزشتہ ایک ماہ سے خالی ہے اشیائے خوردونوش کی عدم دستیابی کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔یاسین جیسے دورافتادہ علاقے میں عوام کے لیے سہولیات بہت کم ہے ۔یوٹیلٹی سٹورایک ایسا ادارہ ہے جہاں سے ہرغیریب کو کسی نی کسی شکل میں حکومتی سب سیڈی ملتا ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاسین میں موجود یوٹیلٹی سٹورز میں شیائے ضروریہ کے فراہمی کو یقینی بنائے ۔تاکہ اس منگائی کے دور میں غیریب عوام کو مالی سہولت میسرآسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button