گلگت بلتستان

جاوید حسین قومی مجرم، اس کی وجہ سے سوست گوجال میں بینک ہو گیا، عدم اعتماد کی تحریک احمقانہ، میجر امین

اسلام آباد ()وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت رہتے ہیں ،دیامر اور بلتستان کے ممبروں کا حوالہ دے کر عدم اعتماد کی تحریک کا شوشہ چھوڑنے والوں کی اپنی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن بلتستان اور دیامر کے لیگی ممبران وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں متحد ہیں جاوید حسین قومی مجرم ہیں اسی کی لوٹ مار کی وجہ سے سوست میں بنک بند ہوا جاوید حسین پہلے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرے اس کے بعد اس طرح کے بے تکے خواب دیکھے ،ان خیالات کا اظہار ممبر پار لیمانی سکیر یٹری میجر ریٹارئر امین نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی ترقی کا نشان ہیں مخالفین کو گلگت بلتستان کی ریکارڈ ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے جھوٹ پر گزارہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جاوید حسین قومی مجرم ہیں حیرت ہے کہ قومی مجرم ممبر اسمبلی بنا ہوا ہے انہیں تو جیل میں ہونا چاہئے تھا اور وہ آج اسمبلی میں ہیں ،قومی مجروموں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی بجائے عزت دی گئی تو اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں کر رہا ہے ،میجر امین نے کہا کہ بلتستان سے لے کر دیامر تک تمام لیگی ممبران وزیر اعلی کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں جاوید حسین اور دیگر سیاسی یتیم جاگتی آنکھوں میں خواب دیکھ کر اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں کیا ہی اچھا ہوتا کہ جاوید حسین ٹھارہ کروڈ قوم کی لوٹی ہوئی دولت ا واپس کرتے ۔جاوید حسین نے پہلے بھی اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب تھا آخر میں ان کے ساتھ ایک بھی ممبر نہیں تھا اب بھی ایسے ہی خواب دیکھ رہے ہیں اور اب بھی اسی طرح کی شرمندگی کا سامنا ہوگا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button