گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہم ہیں، سونیوال گروپ

گلگت(سٹاف رپورٹر) دیامر ڈیم متاثرین نے سونیوال قبائل نے کہا ہے کہ دیامر بھاشاہ ڈیم کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر ہم ہیں لیکن ڈیم کمیٹی کے نام پر کانا ڈویڑن مخصوص لوگوں سے معاملات طے کر رہے ہیں وزیر اعلی سے ملاقات کیلے 50 دفعہ دفتر کا تعاف کرتے رہے لیکن وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات نہیں کررہا ہے.اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہیں کیئے تو دیامر میں نہیں وزیر اعلی کی افس کے سامنے دھرنا دینگے.بدھ کے روز دیامر ڈیم متاثرین سونیوال گروپ کا نمائندہ وفد مولانا محمد عثمان ،حاجی عبدالرحمان،حمایت اللہ و دیگر نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع دیامر میں حکومت کی رٹ نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے.ایک مخصوص گروب نے کانا ڈویڑن کے سیکریڑی کو رشوت دی ہے اب کانا ڈویڑن اصل ڈیم متاثرین کو نظر انداز کرکے 9ارب روپے بندربانٹ کرنا چاہتی ہے.انہوں نے بتایا کہ دیامر ڈیم کمٹی میں کھنبری سے لیکر گوہرآباد تک سب کو ملاکر ایک ڈیم کمیٹی بناکر اصل متاثرین کے مسائل کو حل کیا جائے بالخصوص دیامر ڈیم متاثریں کے ساتھ کیا گیا معائدہ 2010 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button