عوامی مسائل

چھلت: قدیم شاہراہ ریشم کی کارپٹنگ کے معیار پر عوام کے تحفظات، ایگزیکٹیو انجنیئر اقبال حسین اور دیگر حکام مطمعن

نگر ( اقبال راجوا) چھلت قدیم سلک روٹ پر کارپٹنگ کے لئے ہونے والا سوئلنگ اور مٹی بھرائی کا کام تسلی بخش ہو رہا ہے عوام کے تحفظات کام میں رکاوٹوں کے مترادف ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئیر محمد اسمائیل اور کنٹریکٹر ایسو سی ایشن نگر کے صدر فد ا علی منوا کا مشترکہ موقف۔

میڈیا کا چھلت سلک روٹ منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے عوامی تحفظات سے متعلق سوال پر ایس ڈی او محمد اسماعیل نے کہا کہ چھلت قدیم سلک روٹ پر جاری روڑ میٹلنگ کے لئے جاری کام کا سائٹ پر انجینئینر مسلسل اور باقاعدہ نگرانی کر رہا ہے ۔

ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین نے کہا کہ نگر میں جاری ترقیاتی منصوبے اپنے معیار کے مطابق تیز رفتاری سے جاری ہیں ۔ ہمیں عوامی تعاون کی خصوسی ضرورت ہے عوام سے درخواست ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفرقات اور غلط فہمیوں کا شکار ہونے سے ترقیاتی عمل متاثر ہو سکتا ہے اس لئے لازمی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی فوری اور معیار ی تکمیل کے لئے اپنا تعا ون جاری رکھیں ۔ اگر ضلع نگر میں جاری ترقیاتی منصوبے اسی رفتار سے جاری رہیں تو انشاء االلہ نگر میں ترقی کی جانب ایک بہترین سمت مقرر ہوگی۔

ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین نے مزید کہا کہ ہم نے ابتدائی طور تاریخ میں پہلی مرتبہ ان تمام ملازمین کی تنخواہیں کاٹ دی ہیں جو اپنی فرائض سے غیر حاضر رہے ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین نے مزید بتایا کہ آئیندہ ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا صاف شفاف طریقے سے ٹینڈر کرانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر چکے ہیں اور سخت اصول و ضوابط طے کر چکے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button