خبریں

کمشنر عثمان احمد نے غذر کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

غذر(پ ر)کمشنر گلگت عثمان احمد کا غذر کا دورہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،کمشنر گلگت سے ضلع غذر کے مختلف اداروں محکمہ صحت،محکمہ ایجوکیشن،محکمہ پولیس،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پانی و بجلی کے ذمہ داران نے ڈی سی آفس غذر میں کمشنر گلگت عثمان احمد سے ملاقات کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس دوران ڈی سی غذر شجاع عالم نے کمشنر گلگت کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعدمختلف محکموں کے ذمہ داران کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر کمشنر گلگت نے محکموں کو درپیش مسائل کو فی الفور حل کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر کمشنر گلگت عثمان احمد نے رحیم آباد بتھریت نالے میں زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور موقع پر ایکسین بی اینڈ آر کو ہدایات دیں کہ پاور پروجیکٹ کو2دن کے اندر افتتاحی مرحلے میں لایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button