سیاست

نااہل لیگ کو گلگت بلتستان آئینی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں، آئینی کمیٹی کے نام پر چوہے بلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، جمیل احمد

استور( شمس الرحمن شمس )پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے وفاقی وزراء کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیانات سے یہاں کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔درحقیقت نااہل لیگ کو گلگت بلتستان کے اس بنیادی اور اہم ترین معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں اور آئینی کمیٹی کےنام پر چوہے بلی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی مدت تقریبا ختم ہونے والی یے مگر آئینی کمیٹی کی کوئی سفارشات سامنے نہیں آسکی۔دراصل حکومت کے دل و دماغ پر کرپشن کابھوت سوار ہے۔صوبائی حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت اب پیسوں کے عوض جعلی نوکریاں فروخت کر رہی ہے۔دوسری طرف ٹھیکوں کی بندربانٹ اور اقربا پروری کے عالمی ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔وزیر اعلی نے اپنے قائدین سے کرپشن کا ہنر سیکھا ہے۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی نہیں بلکہ اپنے رشتہ داروں کی خدمت کر رہی ہے۔جس کا سب سے بڑا ثبوت تمام بڑے پراجیکٹ حفیظ الرحمن کے رشتہ داروں اور پارٹنرز کے نام ہیں۔ڈھائی سال میں حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ وزیر اعلی اور وزراء کے اثاثوں میں دن دگنی رات چگنی ترقی ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے خود بدعنوانی کے سند یافتہ اور ثابت شدہ مجرم ہیں۔نواز لیگ کے وفاقی وزراء کے بیانات سی پیک کے خلاف عالمی سازشوں کا تسلسل ہیں جو گلگت بلتستان میں بدامنی پیدا کر کے نواز شریف کی نااہلی کی سزا پاکستان کو دینا چاہتے ہیں۔نواز شریف کی نااہلی سے سبق حاصل کرنے کے بجائے الٹا عدلیہ کے خلاف مہم چلانا چور مچائے شور کے مصداق ہے۔کرپشن کی ماسٹر حکومت  گلگت بلتستان کے تمام اداروں کو دونوں ہاتھوں سے دن رات لوٹنے میں مگن ہے۔اگر چالیس چوروں کے ٹولے کا نہ روکا گیا تو یہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی بیچ کھائیں گے۔کیونکہ جن لوگوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی عزتوں کو فروخت کیا ان سے کسی خیر کی توقع رکھنا بے معنی ہے۔صوبائی حکومت پر گلگت بلتستان کے عوام نے احتجاج دھرنے اور لانگ مارچ کے ذریعے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔اب حکومتی اور اپوزیشن اراکین ملکر اسمبلی میں بھی عدم اعتماد کے ذریعے کرپٹ حکومت کا بوریا بستر گول کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button