سیاست

آئی ایس ایف گلگت بلتستان کی صدارت کا نوٹیفیکیشن قبول نہیں، ہر فورم پر مخالفت کریں گے، عابد حسین چلاسی

چلاس(بیوروچیف)آئی ایس ایف گلگت بلتستان کی صدارت کا نوٹیفیکیشن قبول نہیں،نوٹیفیکیشن آئی ایس ایف کے قوانین کے برعکس ہے ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔آئی ایس ایف آزاد تنظیم ہے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔آئی ایس ایف میں پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی ہے۔پارٹی کی صدارت کا فیصلہ آئی ایس ایف کے تمام اراکین نے اپنی مرضی سے تنظیمی آئین کے مطابق کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس ایف کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل صدر عابد حسین چلاسی،آئی ایس ایف دیامر کے صدر احمد چلاسی،ضیاء الرحمان فاروقی،اجمل بھٹی،اسماعیل شاہ سمیت دیگر اراکین کثیر تعداد میں شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد حسین چلاسی نے کہا کہ آئین کا اطلاق ہر کارکن پر لازم ہے۔آئی ایس ایف کو قائد تحریک انصاف نے آزاد بنایا ہے۔کسی بھی پارٹی کارکن کو یہ حق نہیں کہ وہ ذیلی تنظیم میں مداخلت کرے۔کسی بھی پارٹی عہدیدار کی مرضی کے فیصلے تنظیم پر تھوپنا کارکنان کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔آئی ایس ایف دیامر کے صدر احمد حسین چلاسی نے کہا کہ آئی ایس ایف گلگت بلتستان میں طلباء کی ابھرتی ہوئی تنظیم ہے۔جس کو بعض عناصر غیر فعال کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر فوری نوٹس لے کر پارٹی ورکرز کی جذبات کو مجروح ہونے سے بچائے۔اجلاس سے ضیاء الرحمان قریشی نے کہا کہ آئین کے اندر قائم مقام صدر کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔اگر اس طرح سے نوٹیفیکیشن جاری ہوئے تو گلگت بلتستان سے پارٹی کا جنازہ نکلے گا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اجمل بھٹی نے کہا کہ ہر روز نت نئے نوٹیفیکیشن سے کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔اس طرھ کے نوٹیفیکشنز کو پارٹی کا کوئی رکن تسلیم ہی نہیں کرتا ہے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button