
چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے بریپ میں پچھلے سال اپنی ہی بیوی اور اس کی آشناء کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسلم بیگ کے والدین نے دہائی دی ہے کہ ان کو انصاف دیا جائے۔ علاقے کے عمائدین بشمول خواتین اور بچوں نے بریپ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا اور جلسہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بیٹا اسلم بیگ کو اپنے بیوی نے پولیس کے سپاہی شہاب الامین کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں رات کو قتل کیا۔ بیوی نے پہلے اسے نشہ آؤر چیز یا زہر کھانے میں ملاکر دیا بعد میں شہاب الامین کو بلاکر اسلم بیگ کا گلا دبا کر قتل کیا۔ مگر اس وقت ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ اسے قتل کیا ہوا ہوگا مگر جب اس کی بیوہ ذاکرہ نے اس کے موت کے بعد شہاب سے شادی کی تو ان کا شک یقین میں بدل گیا اور پولیس اسٹیشن مستوج میں جاکر قتل کا رپورٹ درج کرنے کی درخواست دی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ تھانہ مستوج کے ایس ایچ او محمد شفیع شفاء نے آکر ہمارے گواہوں کو ڈرایا دھمکایا اور کوشش کی کہ وہ اس کیس سے پیچھے ہٹے۔
