عوامی مسائل

کریم آباد ہنزہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے لائنز بچھا لئے، گورنر کا خاندانی جھگڑا ختم ہوا ہے تو عوامی مسائل پر بھی توجہ دیں، علاقہ مکین

ہنز ہ ( اسلم شاہ )کریم آباد ہنزہ کا بیشتر علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ،علاقہ مکینو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے لائین بچھا لیے۔ گورنر اور خاندان کاباہمی جھگڑا ختم ہوا ہے تو ہمارے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں علاقہ مکین۔

تفصیلات کے دمطابق ہنزہ کریم آباد کا بیشتر علاقہ پینے کے صاف سے محروم رہنے کی وجہ سے علاقہ مکینو ں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے لائین بچھانا شروع کردئیے ۔گورنر گلگت بلتستان کا علاقہ اور ممبر قومی اسمبلی میر سلیم خان کا آبائی علاقہ کریم آباد ہنزہ شنوکشل کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے نئے پائپ لائین بچھانے کے عمل کا آٖغاز کیا ہے ، اس کام کے لیے علاقہ کے نو جوان میدان میں اتر آئے ہیں اور علاقہ میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے اقدامات شروع کئے ہیں ۔

اس موقع پر علاقہ عمائدین اور نو جوانواں کا کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر اور اس کے خاندان کے تمام افراد نے جب بھی انتخابی مہم کا آغاز کیا اسی علاقہ سے کیا ہے اور میر ہمیشہ اس علاقے کو اپنا مضبوط قلعہ مانتے ہیں لیکن آج یہ علاقہ ہر لحاظ نظر انداز ہے اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر میر غضنفر اور ان کے خاندان کے باہمی جھگڑے ختم ہوئے ہیں تو ہمارے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں۔

اس موقعے پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ میر سلیم خان سے ہماری امیدیں وابسطہ تھیں کیونکہ میر سلیم خان ایک نوجوان نمائندہ ہے جبکہ میر سلیم خان نے بھی آج تک علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھایا ۔

اس موقع پر نوجوانوں نے میرسلیم خان اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ عوام کے مسائل حل کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button