گلگت بلتستان

ضلعی انتظامیہ نے نگر میں چوکوں اور چوراہوں کی خوبصورتی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

نگر پ ر) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چوک چوراہوں کی خوبصورتی کے حوالے سے سروے مکمل،قراقرم ہائی وے سے متصل تمام چوراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی زیر سربراہی ضلع انتطامیہ نگر نے قراقرم ہائی وے سے متصل تمام چوک چوراہوں کی خوبصورتی کے حوالے سے اپنا سروے مکمل کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تمام چوک و چوراہوں کو مختلف قسم کی تعمیرات ، گلگت -بلتستان کی ثقافتی اشیا اور اور مختلف جانوروں کے مجسموں سے سجھایا جائے گا۔ سروے میں فائنل کیئے گئے چوکوں میں چھلت چوک، اسکندرآبا د چوک، نلت چوک اور غلمت چوک شامل ہیں جنھیں مختلف قسم کی تعمیرات و دیگر اشیا سے مزین کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کی خوبصورتی کے حوالے سے متعدد فیصلے کیئے گئے تھے جن میں سے چوک چوراہوں کی خوبصورتی ایک ہے اور اس حوالے سے نصب ہونے والی مختلف اشیا کی فراہمی کاآرڈر پہلے ہی کیا جا چکا ہے جبکہ آج کا سروے مکمل ہونے کے بعد سوموار تک ان اشیا کی تعمیروتنصیب کاکام شروع کر دیا جائے گا۔ سروے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ ہم ایک جامع پلان کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کی خوبصورتی کے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے جسکے حوالے سے متعدد فیصلے پہلے ہی کیئے جا چکے ہیں ۔ انشااللہ ہم اپنے منتخب کردہ چوک چوراہوں کو مختلف قسم کی تعمیرات اور ثقافتی اشیا کی تنصیب سے آراستہ کریں گے جس سے نا صرف شھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ کلچر و ثقافت کی ترویج میں بھی مدد ملے گی۔ عملی کام کا آغاز اگلے ایک دو دنوں میں کر دیا جائے گا جسمیں پاکستان کے مختلف علاقوں کے کاریگر حصہ لیں گے۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نگر کی زیر سربراہی اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کو خوب سراہا ہے اور انتظامیہ کیساتھ اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button