خبریں

عاصمہ جہانگیر کی یاد میں سکردو میں شمعیں روشن، خراج تحسین پیش کی گئی

سکردو(چیف رپورٹر) انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے یادگار شہیداء سکردو میں انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی یادگار شہیداء پر شعمیں روشن کرنے کی تقریب میں صحافیوں سول سوسائٹی کے ممبران اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، عاصمہ جہانگیر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نامور قانون دان ، بشارت غازی ، سینئر صحافی قاسم بٹ ، وزیر مظفر حسین ، پریس کلب سکردو کے جنرل سکرٹیری غلام علی وفا ،شیبر ملیار اور دیگر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک تحریک کا نام تھیں انہوں نے اپنی پوری زندگی محروم طبقات کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے گزاری ، عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت سے قوم ایک باصلاحیت نڈر اور اُصول پسند خاتون سے محروم ہو گئی ، عاصمہ نے ہمیشہ ہر دور میں ظالم قوقتوں کے خلاف آواز بلند کی اور انہیں حق و صداقت کی آواز بلند کرنے کی پادش میں قید و بند کی صعبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ان کی موت سے انسانی حقوق کے کارکنان بے سہارا ہو گئی ،عاصمہ جہانگیر کا کوئی ثانی نہیں ، شمعیں جلانے کی تقریب کے بعد عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button