عوامی مسائل

کریم آباد ہنزہ کے مرکزی بازار میں‌تجاوزات کے خلاف کاروائی

ہنزہ ( رحیم امان،اسلم شاہ)اسسٹنٹ کمشنر ضلع ہنزہ ڈاکٹر انس اقبال اور نائب تحصیل دار فرمان کریم کی سربراہی میں کریم آباد مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کئی دوکان اور ہوٹل کے تجاوزات گرائیے گئے ۔

ُ ڈی سی ضلع ہنزہ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود پی ڈبلیو ڈی کے افسران املاک کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں ۔ مالکان کی شکایت

متبادل راستوں پر کام کئے بغیر سیزن میں ٹریفک کے مسلے کو حل کرنا ممکن نہیں۔ علاقہ مکین

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد ہنزہ کے مین بازار میں تجاوزات کے ڈی سی ضلع ہنزہ اور نائب تحصیلدار فرمان کریم کے سربراہی میں کاروائی عمل میں لایا گیا جس میں مین بازار میں کئی دکانوں کے ساتھ کئی ہوٹلوں کے تجاوازت گر دئیے گئے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضلع ڈاکٹر انس اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب پچھلے سال گرمیوں کے موسم میں تجاوزات کے اپریشن کیا گیا تھاتو تب بازار میں سیاحوں کی رش ہونے کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا تھا اور آج تیسرے نو ٹس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جا رہی جس سے آئندہ سیزن میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہو گا۔اور آج جن لوگوں نے املاک کا معاوضہ لینے کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائیں ہیں ان کے خلاف کروائی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر نائب تحصیل دارکا کہنا تھا کہ سیزن میں ان تجاوزات کی وجہ سے سیاحوں کا گزرنا ہی مشکل ہوتا تھا جس کے باعث ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا تھا اس وجہ سے یہ کاروائی عمل میں لانا لازمی ہوگیا تھا۔

اس موقع پر متاثرہ املاک کے مالکان کاکہنا تھا کہ بہت سارے املاک کے مالکان کو ابھی تک سابق ڈی سی ہنزہ کے واضح احکامات کے باوجود پی ڈبلیو ڈی کے افسران کی جانب سے معاوضے ادا نہیں کئے ہیں ۔متاثرہ مالکان کا کہنا تھا کہ باربار پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر کا چکر لگانے کے باوجود محکمہ کے افسران تعاون نہیں کر رہے ہیں جبکہ آج ہمارے املاک کو تجاوزات قرار دیکر گرایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ جب تک متبادل راستے نہیں بنائے جاتے ہیں سیاحت کے سیزن میں ٹریفک جام کو روکنا ممکن نہیں ۔علاقہ مکین کا کہناتھا کہ متبادل راستوں پر کا سست روی کا شکار ہے اور آئندہ سیزن سے پہلے زیر تعمیر روڑوں پر کا مکمل کرنے سے ہی اس مسلے کا حل نکل سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button