جرائم

ہنزہ پولیس نے دکانوں کا صفایا کرنے والا ملزم پکڑ لیا، ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد

ہنزہ( کرائم رپورٹر) ہنزہ پولیس کی کا میاب اور بروقت کاروائی, گزشتہ دنوں ہنزہ کریم آباد اور گنش کے مقام پر دکانوں میں صفایا کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ ڈیڑھ لاکھ مالیت سے زائد مسروقہ مال برآمد۔ عوامی حلقوں اور ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب نے سٹی تھانہ علی آباد ک ٹیم اور ایس ڈی پی او کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات بتاتے ہوے میڈیم طاہرہ یعصوب الدین نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہنزہ کے مختلف علاقوں میں دکانوں میں چوری کرنے والے ملزم کو سامان سمیت پکڑلیا گیاہے اور اس سے مسروقہ مال، بشمول موبائل فونز، بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزم کو وقت پر گرفتار نہ کرتے تو پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا، کیونکہ شک کی بنیاد پر بے گناہ شہری بھی تفتیش کی زد میں آسکتے تھے۔
160
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی ضلع بھر میں مشکوک افراد کی نگرانی روزانہ کے بنیاد پر خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ کیا جا رہا ہے اور اس میں مزید سختی کی جائے گی۔ہنزہ پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائی پر ہنزہ کے عوامی حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button