عوامی مسائل

عوام بے بند اور تاداشت کا واسپ سے علاقے میں پائپ لائن کے بقایا کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کاپُرزور مطالبہ

چترال(بشیر حسین آزاد) مڈاک لشٹ کے گاؤں بے بند اور داشت کے عوام نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سال بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے علاقہ بے بند ،جنگل اور داشت کے پائپ لائن خراب ہوچکے تھے۔جس کے لئے عوامِ علاقہ نے اے کے ڈی این کے ادارے واٹر اینڈ سینٹیشن ایکسٹینشن پروگرام( WASEP) کو درخواست بھی دی تھی۔اور واسپ کے انجینئرنے علاقے میں آکر سروے بھی کیا تھاجس کے بعد پائپ لائن پر کچھ کام کیا گیا اور کافی کا م ابھی باقی ہے ۔باقی کام کے لئے انجینئرز سے معلومات کرنے پر فنڈ کی کمی کا کہاجارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک بڑے ادارے کے طرف سے کام کو ادھورا چھوڑنا سمجھ سے باہر ہے۔اور اب گاؤں میں دو فٹ برف پڑی ہے اور بے بند تا داشت انجینئر کی غفلت سے پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔عوامِ علاقہ نے واسپ کے منیجر،ایس ،او اورانجینئرز سے پائپ لائن کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرکے عوام کے مشکلات کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button