غذر میں بہت سارے سرکاری ملازمین سیاستدان اور انشورنس ایجنٹ بن گئے
غذر (بیورو رپورٹ) غذر میں بعض محکموں کے ملازمین سرکاری ڈیوٹی کم اور سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لینے لگے بعض محکموں میں تعنیات یہ ملازمین جوکہ دس سے پندرہ سالوں تک ایک ہی سٹیشن میں کام کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ بھی نہیں ہورہا جس کی وجہ سے یہ لوگ اب سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ مصروفیات کی وجہ سے ڈیوٹی پر آنا بھی گوارہ نہیں کرتے اس وقت غذر کے بعض محکموں میں اس طرح کے ملازمین کی بھر مار کی وجہ سے سرکاری دفاتر ویران نظر آتے ہیں اور سائل اپنے مسائل لیکر کئی بار ان دفتروں کا چکر لگاتے ہیں مگر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بعض سرکاری محکمے حکومت کے خزانے پر بوجھ بن گئے ہیں اور اعلی حکام کی طرف سے پہلے سرکاری دفتروں پر چھاپوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تھا مگر اب وہ سلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے جس باعث بعض محکموں کے ملازمین اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں کوئی سیاسی معاملات میں ہے تو کوئی سرکار کی ڈیوٹی کی بجائے انشورنس کمپنی میں پیسے بٹور رہا ہے کوئی نجی اداروں کے ڈیوٹی نبھانے ملک کے دیگر شہروں میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے مشکلات ہے تو صرف عوام کو ہے جو اپنے مسائل لیکر دور دراز کے علاقوں سے گاہکوچ آتے ہیں مگر ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ان ملازمین کو سیاسی لوگوں کی اثرباد حاصل ہے اور حکام بھی ان پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتے ہیں جس باعث غذر کے بعض محکموں کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے