گلگت ( پ ر )آج سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات، ماحولیات نے گلگت میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں قاضی نثار احمد سے ملاقات کی دوران ملاقات شجر کاری کی ضرورت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کے اندر شجر کاری کی افادیت کا شعور بیدار کیا جائے۔ سیکرٹری صاحب نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی زمہ داری نبھانے اور عوام کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں شجر کاری مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور جمعہ اور جماعت کے خطبہ کے دوران اس اہم موضوع پر بات کریں،اس سلسلے میں قاضی نثار احمد نے محکمہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ خود بھی اس مہم میں شریک ہیں اور تمام علماء کرام سے گزارش کرینگے کے وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں آج سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات، ماحولیات نے گلگت میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں آغا راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی دوران ملاقات شجر کاری کی ضرورت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کے اندر شجر کاری کی افادیت کا شعور بیدار کیا جائے، سیکرٹری صاحب نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی زمہ داری نبھانے اور عوام کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں شجر کاری مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور جمعہ اور جماعت کے خطبہ کے دوران اس اہم موضوع پر بات کریں. اس سلسلے میں آغا راحت حسین الحسینی نے محکمہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ خود بھی اس مہم میں شریک ہیں اور تمام علماء کرام سے گزارش کرینگے کے وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں ملاقات کے بعد آغا راحت حسین الحسینی، وزیر جنگلات جنگلی حیات، ماحولیات عمران وکیل، سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات، ماحولیات آصف اللہ خان، اور کنزرویٹر گلگت ولایت نور نے امامیہ جامع مسجد میں شجر کاری مہم کا آغاز دیار کا پودا لگا کر کیا
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔