چٹورکھنڈ بازار میںدکانوں پر چھاپے، زائد المعیاد اشیا ضبط، تلف
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ تحصیلدار اشکومن کا عملے اور پولیس کے ہمراہ چٹورکھنڈ مرکزی بازار کا معائنہ ،زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیائے خوددونوش فروخت کرنے والے دکانداروں اور سبزی فروشوں کو موقع پر جرمانے کردئے،ہوٹل مالکان کو ناقص صفائی پر جرمانے کے علاوہ آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔تحصیلدار اشکومن عالم جان نے تحصیل آفس عملے اور تھانہ چٹورکھنڈ کے ایس ایچ او کے ہمراہ چٹورکھنڈ بازار کا اچا نک معائنہ کیا اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ کے لئے محتاط رہنے کا حکم دیا۔اس موقع پرتحصیلدار نے ناقص صفائی پر ہوٹل مالکان کو بھی جرمانہ کردیا اور ناقص برتن وغیرہ قبضے میں لے لئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والو کو نہیں بخشا جائے گا اور آئندہ بھی چھاپے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔