جرائم

گوپس پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک، خلتی گاوں سے دیسی شراب بنانے والے دو افراد گرفتار

غذر (محمدایوب) گوپس پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہوگئی نواحی گاوں خلتی سے دیسی شراب بنانے والا شخص گرفتار شراب بنانے والے سامان اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کیا جبکہ آج صبح گوپس تھانہ کے دبنگ آفسر مرزہ حسن حوالدار میر حیس اور ٹیم نے چھاپہ مار کر مزید دو افراد کو گرفتار کیا ان کے خلاف تھانہ گوپس میں ناقابل ضمانت دفعات لگاکر جیل بھیج دیا. دیسی شراب تیار کرنے کی جرم میں جیل جانے والوں میںوفا جان ولد حوس شاہ رحمت شاہ ولد قوت شاہ ناظم خان ولد امیر شامل ہیں۔
ایس ایچ او گوپس تھانہ مرزہ حسین کی اس اقدام کو علاقے کے لوگوں نے سراہا اور کہا ہے کہ دیسی شراب کے کاروبار سے علاقے کا ماحول بگڑ چکا تھا اور آنے والی نسلوں کی تباہی کا اندیشہ ہے امید کی جاتی ہے پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی اور عوامی حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمکے کے ایماندار افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button