عوامی مسائل

اشکومن کے دور افتادہ گاوں‌بورتھ میں پہلی بار کھلی کچہری منعقد

غذر (محمدایوب ) ڈپٹی کمشنر شجاع عالم نے تحصیل اشکومن کے دور افتادہ پسماندہ گاوں بورتھ میں تمام محکموں کے سربراہان سمیت کھلی کچہری کی مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے مسائل کے انبار لگادیئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کیا جائے انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ جو مسائل ضلعی سطح پر حل ہونے ہیں ان پر فلفور کام کیا جائیگا اور جو کام صوبائی سطح کے ہیں ان کے بارے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان سے رابطہ کیا جائیگا ۔ یاد رہے شجاع عالم ضلع غذر کے پہلے ڈپٹی کمشنر ہیں جنہوں نے اس دور دراز اور انتہائی پسماندہ گاوں میں تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ کھلی کچہری لگادی اور عوامی مسائل سنے اور ان مسائل کو فلفور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروایا عوام بورتھ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button