Uncategorizedخواتین کی خبریں

ملک کا نام روشن کرنے میں‌گلگت بلتستان کی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے، عابدہ بتول

سکردو(پ ر) گلگت بلتستان کی خواتیں ملک کے دیگر خواتیں سے کسی بھی فیلڈ میں پیچھے نہیں ملک کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کی خواتیں نے اہم کردار اداکی ہے ان خیالات کا اظہار کشش انسٹی ٹیوٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عابدہ بتول نے لاہور میں انٹرنیشنل وویمن سکل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے گلگت بلتستان کے خواتیں کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا گلگت بلتستان کو قدرت نے بے تحاشا نعمتیں دی ہیں اور اس خطے کی خوبصورتی پوری دنیا میں مشہور ہیں جس طرح اس خطے کو قدرت نے ایک جازب اور دلکش بنائے ہیں اسی طرح اس خطے میں بسنے والے بھی اپنی مثال آپ ہیں گلگت بلتستان کے مرد وزن ہر وقت ملک کی ترقی اور استحکام کیلے دن رات کام کرتے ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتیں کو بااختیار بنانے کیلے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں اور گلگت بلتستان کی خواتیں دن بہ دن ترقی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اگر دیکھا جائے تو کہیں پر بھی خواتیں کیلے الگ مارکیٹ موجود نہیں لیکن بلتستان وہ خطہ ہے جہاں خواتیں الک مارکیٹ بنا کر اپنی مرضی سے کاروبار کر رہی ہیں اور خود مختار زندگی گزار رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں گلگت بلتستان کی خواتیں مزید دیگر اہم شعبوں میں ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کی ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتیں کیلے کام موجودہ اداروں سے بڑھ کر جدید طرز پر ادارے قائم کئیے جائیں گے اور خواتیں کو ہنر مند بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے اس سلسلے میں حکومت گلگت بلتستان اور پاکستان سے رابطے بھی کریں گے اور گلگت بلتستان کے دیہاتوں اور دیگر علاقوں میں بسنے والے خواتیں کو باہنر بنانے میں لیت ولعل سے کام نہیں لیں گے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے انٹر نیشنل وویمن اسکل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گلگت بلتستان کے خواتیں کو باہنر بنانے کیلے جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔تقریب کے آخر میں بہتریں کار کردگی دکھانے والے خواتیں میں انعامات اور سند تقسیم کی گیں اس موقع پر عابدہ بتول کو بہتریں بیوٹیشن اور گلگت بلتستان کے خواتیں کو امپاور منٹ بنانے کیلے ادارہ قائم کرنے پر خصوصی طور پر سرٹفیکٹ سے نوازا گیا واضح رہے عابدہ بتول کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے ہیں اور عرصہ چار سالوں سے خواتیں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ہنر مند بنانے کیلے ایک ادارہ کشش انسٹی ٹیوٹ آف وویمں ڈویلپنٹ سکردو(رجسٹرڈ)  کے نام سے قائم کی ہے جس تے تحت خواتیں کو مختلف شعبوں میں ہنر سکھا رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button