ریحام خان کی کتاب صرف عمران خان کے بارے میںنہیں ہے، ذبیح اللہ کوآرڈینیٹر ریحام خان فاونڈیشن
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریحام خان کی آنے والی کتاب کے حوالے سے ایک غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کی کتاب صرف عمران خان اور ان کہ شادی کے متعلق ہے. دراصل ریحام خان صاحبہ کی کتاب ان کی آٹو بائیو گرافی ہے جس میں ان کے سیاسی تجزئے اور تجربات تحریر ہیں.ان خیالات کا اظہار ذبیح اللہ کوآرڑینیٹر فار ریحام خان فاونڈیشن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ محترمہ ریحام خان صاحبہ کی زندگی کے تجربات صرف پاکستان کی حد تک نہیں بلکہ مغربی اور بین الاقوامی سطح کے دلچسپ تجربات پر محیط ہیں. اپنی تصنیف میں پاکستان کی سیاست میں محترمہ نے ضیاء کے دور کے تجربات سے لے کر موجودہ سیاست کے حوالے سے بہادری سے اور بے باک تجزئے تحریر کئے ہیں جس سے عام آدمی کے لئے ایوانوں کے مقیموں کی اصل نیت اور منزل کا علم ہو جائگا جس سے آنے والے الیکشن میں ملکی ووٹر کو اپنے حقیقی لیڈر کی پہچان اور انتخاب میں رہنمائی ملیگی.۔۔۔۔۔